اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی موت کی تحقیقات جاری ہیں تاہم واقعے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ ابتدائی شواہد اور گولی کے زاویے نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کو ایس ایم جی کی گولی لگی۔ آپریٹر کے بیان کے مطابق وہ دفترِ خارجہ کے قریب گاڑی میں موجود تھے جب عدیل اکبر نے گن مانگی، میگزین لوڈ کیا اور چند لمحوں بعد فائر کی آواز آئی۔ گولی ماتھے پر لگی جو سر کے پچھلے حصے سے باہر نکل گئی۔ماہرین کے مطابق پینسٹھ ڈگری زاویے سے ایس ایم جی سے خود کو گولی مارنا آسان نہیں ہوتا، جبکہ پی ایس پی افسران عام طور پر ایس ایم جی گن کے استعمال میں ماہر نہیں ہوتے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گن حادثاتی طور پر چل گئی ہو۔

تحقیقات میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ ایس پی نے ہتھیار کیوں مانگا اور اسٹاف نے انہیں گن کیوں دی۔ پولیس آخری دنوں میں عدیل اکبر کی فون کالز اور ملاقاتوں کی تفصیلات بھی کھوج رہی ہے.

سکیورٹی خدشات، مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کی مکمل سکریننگ شروع

ویڈیو بنانےکے دوران فائرنگ، ٹک ٹاکرلڑکی جاں بحق

فلسطین کی حامی کیتھرین کونولی آئرلینڈ کی ممکنہ نئی صدر قرار

بنگلہ دیش کا بھارت سے سرحدی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا فیصلہ، تین نئی بٹالینز قائم

Shares: