عدلیہ مخالف بیان، وزیراعظم عمران خان کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
25

عدلیہ مخالف بیان، وزیراعظم عمران خان کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف بیان دینے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے فریقین کے وکلاء دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کی وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور پیش ہوئے، عدالتی حکم پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی ویڈیو جمع کرادی گئی ہے

درخواست میں وزیراعظم پاکستان کے پرسنل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی وی کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان چار اپریل کو پی ٹی وی پر عدلیہ مخالف بیان دیا، وزیراعظم نے اپنے پیغام کے ذریعے نواز شریف کے ساتھ عدلیہ کے ججوں کے تعلقات ہونے کا الزام لگایا،وزیراعظم کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توہین عدالت کے الزام میں سزا ہوئی، عمران خان نے بیان میں نیب کی ناقص تفتیش کا ذمہ دار بھی ججز کو ٹھرانے کی کوشش کی، وزیراعظم کو عدلیہ مخالف بیان دینے اور پروگرام کرنے سے روکا جائے،

Leave a reply