عدلیہ سیاسی رول ختم کرے،خواجہ آصف

ہم نے حکومت کے تمام جائز معاملات میں حکومت کا ساتھ دیا
0
33
Khawaja Asif

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے 33 سال سے اس ایوان میں ہوں، ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

قومی اسمبلی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے ساتھ رشتے قائم رکھنے چاہئیں۔ آج اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے رخصت ہو رہی ہے اسمبلی کی مدت کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے جن سے ہمیں شرمندگی ہے 9 مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدار کیا ایک شخص اپنے اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے پارلیمنٹ کے تقدس کو ہر صورت بحال رکھنا ہو گا ،آئندہ دنوں میں معیشت سب سے بڑا مسئلہ ہوگا،ملک کے خود کفیل ہونے کے تمام تر وسائل اس ملک میں موجود ہیں، اگر عدلیہ سیاسی رول ختم کرے اور اپنے کام توجہ دے تو کئی ارب روپے آپ کے پاس آ جائیں گے ایک کیس میں سات سو ارب کا اسٹے دیا ہوا ہے،اس طرح اور بھی کیسز ہیں،اگر یہ بات باہر کروں تو توہین عدالت لگ جائے گا ،چار ہزار ارب سے زائد گردشی قرضے ہیں،

شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف لینا جرم نہیں تحائف یادگار کے طور پہ ہوتے ہیں آگے دینا یا بیچنا غلط ہے ایف بی آر کے 2670 ارب کے کیسز عدلیہ کے پاس التوا میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ان میں سے کسی پر فیصلہ ہی نہیں دیا جارہا اگر ان میں سے آدھے کا بھی فیصلہ کردیں تو پاکستان کو چھ سے سات ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔ اسی عدلیہ نے 700 ملین ڈالر کا ایک ٹائیکون کا دہائیوں سے اسٹے دیا ہوا ہے، ۹۰ کی دہائی کے بعد جو پچھلے ۲۳ سال گزرے ہیں پارلیمانی تاریخ کے اس میں تمام اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی ہے، مجھے اس بات کا فخر ہے کہ پچھلے ۳۳ سال سے ان ایوانوں میں ہوں،محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور میاں محمد نواز شریف نے اتفاق رائے سے 58 (2b) کا خاتمہ کیا،جس کی وجہ سے اسمبلیوں کو پانچ سال کی مدت پوری کرنے کا موقع فراہم کیا

نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
لیڈر آف اپوزیشن راجہ ریاض احمد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے تھے پچھلے وزیرِ اعظم کا حکومت کرنے کا طریقہ پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں تھا آج جو ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا اِس میں ہماری اپوزیشن کا بھی بھرپور کردار ہے ،میاں شہباز شریف نے پوری کوشش سے اس ملک کو بچایا اور درست سمت کی طرف لے کر گئے ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ،ہم نے حکومت کے تمام جائز معاملات میں حکومت کا ساتھ دیا اور جو صحیح نہیں لگے اُن کی مخالفت کی نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کر کے غریب عوام کے لئے آسانی پیدا کرنی ہوگی لیڈر آف اپوزیشن نے مزید اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کاروائی کواعلیٰ طریقے سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا

بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی طرف مزید توجہ دینے کی ضرورت تھی،اختر مینگل
بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ موجودہ اسمبلی کا شمار ان چند اسمبلیوں میں ہوگا جنہوں نے اپنی مدت پوری کی،ہمیشہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا،وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے احسن طریقے سے ایک مخلوط حکومت کو چلایا، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی طرف مزید توجہ دینے کی ضرورت تھی،

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے پیمرا آرڈیننس بل 2023 پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیرِ اعظم پاکستان ، تمام میڈیا ورکرز ، پی آر اے ، پی ایف یو جے ، پی پی اے، سی پی اے، اے پی این ، اور تمام تنظیموں کو جنہوں نے اِس بل کی ترمیم میں کردار ادا کیا سب کو مباکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بل کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بل کے مطابق اب چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا اختیار اِس ایوان کو حاصل ہوگا اور یہ انتخاب انتہائی شفاف اور جمہوری طریقے سے ہوگا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے ملکی مفاد میں یکجہتی اور سلامتی پر زور دیا ۔

Leave a reply