ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر،جواداکبر) انتظامیہ مہنگی اشیائے خوردونوش بیچنے والوں کیخلاف ان ایکشن ہے،
پرائس لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کیخلاف اب سخت کارروائی اور گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مخصوص بازاروں میں موجود رہنے کے پابند ہونگے،بازاروں،گلی،محلوں اور بلاکس میں واقع دکانوں پر بھی پرائس چیکنگ ہوگی۔ان اقدامات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ جنوری میں گراں فروشوں کو 19لاکھ76ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں سے بچانے کیلئے مجسٹریٹس مزید محنت کریں،فوڈ آئٹمز کی قیمتوں کی ہر صورت پڑتال کی جائے،دیہی علاقوں میں قیمتیں زیادہ وصول کرنے والوں کو بھی پکڑا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی گراں فروش کو نہ چھوڑا جائے،ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد کسی کو وصولیوں کی اجازت نہ دی جائے،گراں فروشوں کو کئے گئے جرمانے موقع پر وصول بھی کئے جائیں،محمد انور بریار نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے،مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جائے گا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Shares: