ٹھٹھہ :میرپور ساکرو میں صفائی نہ ہونے کی عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر کا مختلف علاقوں کاوزٹ

ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) میرپور ساکرو میں صفائی نہ ہونے کی عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر کا مختلف علاقوں کاوزٹ
تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میرپور ساکرو یوسیز عبدالغفور ہیجب جاکھرو نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ غلام اللہ شہر پہنچ گیا مختلف جگہ کا کا جائزہ لیا جس میں خواجہ میمن محلہ خاصخیلی، شیدی محلہ کا بھی جائزہ لیا، وہاں شہریوں نے شکایات کیں کہ عملہ صفائی آتاہی نہیں ہے اس پر ایڈ منسٹریٹر عبدالغفور جاکھرو نے نوٹس لے تے ہوۓ صفائی کے عملے کو حکم دیا صفائی کا عمل شروع کردیا جاۓ مجھے اب کوئی شکایات نہ ملے اور ڈرینج کی نکاسی خود وہاں پر کرائی ، اور مزید کہا اگر شہریوں کے جانب سے اب کوئی شکایات آئیں تو قانونی کارروائی ہوگی.

Leave a reply