ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹرجواداکبر):غازی یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے ایڈمشن انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا
وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر کنوینر ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر فیصل حسین کی زیر نگرانی یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند امیدواران اور ان کے والدین کی راہنمائی کے لیے ایڈمشن انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیاہے۔
یونیورسٹی میں آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، دوردراز کے علاقوں کے لوگ اپنے شہر میں بیٹھ کر انٹرنیٹ کے ذریعے یونیورسٹی کے کسی بھی ڈگری پروگرام میں آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، یونیورسٹی آنے پر ان کی رہنمائی کے لیے ایڈمشن ڈیسک پر سینئر اساتذہ موجود ہیں۔
ڈاکٹر فیصل حسین نے بتایا کہ جامعہ غازی مجموعی طور پر 78 ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پندرہ نئے ڈگری پروگرام انٹرنیشنل ریلیشنز، بائیو ٹیکنالوجی، جیالوجی، بائیوکیمسٹری، مائیکروبیالوجی، کمپیوٹر سائنس، سافٹ وئیر انجینئرنگ، کرمنولوجی، ہیومن نیوٹریشن، ماس کمیونیکیشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بائیو اسٹیسٹک، عربی اور دیگر پروگرامز شروع کیے گئے ہیں.