عالمی یوم ایڈز؛ ایڈز کنٹرول کیلئے قانون میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا. وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاق میں قانون لا رہے ہیں۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایڈز کے عالمی دن پرمنعقد سیمینار میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایڈز کے کنٹرول کیلئے قانون کو میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا جس کی جلد منظوری لے لی جائے گی۔

وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایڈز کے 2 لاکھ 40 ہزار ایڈز مریض موجود ہیں۔ ملک میں ایڈز کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروانے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ لوگ ایڈز کا ٹیسٹ کروانے کو تیار نہیں ہوتے اور زبردستی ٹیسٹ نہیں کروایا جا سکتا۔ اپنوں کی دوری ،نفرت کے باعث لوگ ٹیسٹ کرانے سے گریز کرتے ہیں۔ایڈز کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پینا ڈول کی قیمت میں ہم نے نہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافہ کیا۔ دوا ساز کمپنی نے پروڈکشن بند کردی اس لئے اضافہ کرنا پڑا۔ چند روز میں 20 سے 21 دواؤں کی قیمت کم کردی جائے گی۔ ملک میں دواؤں کے خام مال کی کمی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ آج یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مہلک مرض سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ایچ آئی وی کا وائرس غیر محفوظ جنسی ملاپ، انجکشن کے ذریعے نشہ آور ادویات کے استعمال اور دیگر ذرائع سے پھیلتا ہے۔ یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد قوت مدافعت پر حملہ آور ہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص میں مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور یوں وہ آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔

Shares: