ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں
خیبر پخونخواہ کے ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کردیا ہے، دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے،دانیال چمکنی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے، مجھ سمیت 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل استعفیٰ دے چکے ہیں
واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو چکےہیں، جس کے بعدایڈوکیٹ جنرل ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے استعفیٰ دیا،کے پی میں دیگر محکموں کی جانب سے افسران کے مستعفی ہونے کا امکان ہے،