ایڈورٹائیزنگ ایجنسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈورٹائیزنگ ایجنسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ہوم ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن لاہورکی جانب سے عدالت میں ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی جو عدالت نے منظور کر لی،عدالت نے پی ایچ اے کو احکامات دیئے کہ بل بورڈ نہیں ہٹا سکتے اور کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کر سکتے، عدالت نے پی ایچ اے سے جواب طلب کر لیا

ایڈورٹائیزنگ ایجنسی کی جانب سے لاہور کی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ لاہور میں مختلف جگہوں پر آؤٹ ڈور اشتہاری کاروبار کر رہے ہیں،لاہور کے مختلف مقامات پر سائن بورڈ لگا تے ہیں ،لاہور میں مختلف ایڈورٹائیزنگ ایجنسیاں ہمارے تحت کام کر رہی ہیں، اور اشتہارات کے لئے سائن بورڈ ،بل بورڈ لگانے کے لئے پی ایچ اے سے مختلف مقامات حاصل کیے تھے، کرونا وائرس کی وجہ سے اپریل ، مئی اور جون 2020 کے مہینے میں لاہور سمیت پورے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا، اس عرصے کے دوران مدعی ایسوسی ایشن کا کاروبار مکمل طور پر بند ہوچکا ہے اور سائن بورڈز / بل بورڈ خالی ہوگئے تھے اور کوئی بھی ہمیں اشتہار دینے کو تیار نہیں تھا، اس وجہ سے ہماری تنظیم کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

لاک ڈاون دور کے دوران حکومت پنجاب نے صرف گروسری اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کو اپنا کاروبار چلانے کی اجازت دی ، حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران پنجاب کے مختلف شعبوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی اس سلسلے میں خبریں شائع ہوچکی ہیں۔، مدعی کی تنظیم کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران ٹیکس سے مستثنیٰ کا مستحق ہے لیکن مدعا علیہ نمبر 1 اور 2 لاک ڈاؤن مدت کے دوران ٹیکس میں چھوٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں یعنی اپریل ، مئی اور جون 2020 میں ہمیں ٹیکس سے استثنیٰ نہیں دیا جا رہا ، اور فریق کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں.

ایڈورٹائیزنگ ایجنسی کی جانب سے لاہور کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمیں بھی لاک ڈاؤن کے ایام کے دوران کا ریلیف دیا جائے

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کی اور عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دن میں جواب طلب کر لیا اور سماعت 19 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی

Leave a reply