ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے کمپنیر کی بلیک میلنگ

0
49

چینی، گھی، آٹا، پٹرول،بجلی تو مہنگی ہے ہی سہی اب ایک سفید پوش پاکستانی کی پہنچ سے ادویات بھی دور ہو چکی ہیں. ادویات کی قیمتیں تحریک انصاف کی حکومت نے بڑھائیں،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 570 ادویات کی قیمتوں میں 179 فیصد اضافہ کیا گیا تھا

وزیراعظم شہبازشریف نے 13 ستمبر کو وفاقی کابینہ اجلاس میں ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکارکیا تو آل پاکستان فارما مینیوفیکچرز نے اب از خود قیمتیں بڑھانے کی دھمکی دی ہے،آل پاکستان فارما مینیوفیکچرز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذاکرات نہ کئے تو 20 سے 25 فیصد ادویات کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیں گے،

دوائیان بنانے والی کمپنیر کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو ایک ہفتے کی مہلت ہے حکومت اگرچاہتی ہے کہ ادویات کی قیمتیں نہ بڑھیں تو پھرڈالر کا ریٹ کم ازکم 150، 155 روپے تک لے آئیں .دوائیاں بنانے والی کمپنیر حکومت کو بلیک میل کر کے قیمتیں بڑھا دیتی ہیں، اس کا اثر غریب عوام پر پڑتا ہے.

پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کو ایک نئی اذیت میں مبتلا کر دیا جاتا ہے. حکومت کو چاہئے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ہر گز نہ مانا جائے بلکہ دواؤں کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے.

Leave a reply