ادویات پھر نایاب،بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

0
216

قصور
ادویات بلیک مارکیٹنگ مافیا تاہم ابھی تک گورنمنٹ کی پہنچ سے دور،ادویات کی بلیک مارکیٹنگ دھڑلے سے جاری،ڈالر و پیٹرول کی طرح ادویات بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ڈالر و پیٹرول کی قیمتوں کیساتھ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے تاہم ڈالر و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں نا تو اضافہ رک سکا ہے نا ہی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ پہ قابو پایا جا سکا ہے جو کہ لمحہء فکر ہے

ان دنوں سردی کی آمد کے پیش نظر chloroquine, amodiaquine, Metronidazole, Diclofenac sodium, Diclofenac potassium, و دیگر anti cough,anti flu جیسی روزمرہ استعمال کی ادویات نایاب ہو چکی ہیں جن کو منہ مانگی قیمتوں پہ فروخت کیا جا رہا ہے
نیز مرگی و دمہ کی ادویات بھی عرصہ دراز سے مارکیٹ میں منہ مانگی قیمتوں پہ فروخت ہو رہی ہے

اگر تاریخ پاکستان کو دیکھا جائے تو ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی دیکھنے کو ملتی ہے تاہم ادویات کی قیمتوں شاید ہی 76 سالہ تاریخ پاکستان میں کبھی کمی ہوئی ہو

ادویات ساز کمپنیاں قیمتیں بڑھاتے ہوئے ڈالر و پیٹرول کے بڑھتے ریٹس کا رونا روتی تھیں تاہم اب ان کی قیمتوں میں کمی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی تو دور الٹا مذید اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالی جائے اور بڑھی ہوئی قیمتیں کم کروائی جائیں

Leave a reply