سیالکوٹ:عوام کے لئے فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فہد شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔عوام کے لئے فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہےشفاف انصاف کی فراہمی کے لئے ہر اضلاع میں فسیلٹیشن سینٹر کا آغاز کیا گیا ہے

سیالکوٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فہد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایف آئی آر کا اندراج اگر سیل کردیا جائے تو اسکا عمل وہیں رک جاتا ہے۔ہم نے پولیس اور اپنے سسٹم کو یکجا کیا ہےچلان میں تاخیر پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث پیش آرہی تھی

تفتیشی اب اپنے چلان کو پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروانے کے بعد کمپیوٹر رائزڈ رسید وصول کرے گا۔مقررہ وقت میں اعتراضی چلان تفتیشی کے حوالے کر دیا جائے گا

عوام چلان میں تاخیر کی صورت پراسیکیوٹر برانچ میں درخواست دائر کرے گا۔ پراسیکیوسن سینٹر فوری اس پر کارروائی عمل میں لائے گا

پراسکیوسن سینٹر چلان کو سکروٹنی کے بعد عدالت میں بھیجے گی۔پولیس اگر 406 کے مقدمے کو 420 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتی ہے تو یہ حصول انصاف کے ساتھ زیادتی ہے۔

ہم نے ہائیکورٹ رجسٹرار کو بھی آن بورڈ لیا پراسکیوسن،جج صاحبان،پولیس اور ڈسٹرکٹ بار ایک پیج پر ہیں، پراسیکیویشن سینٹر میں کوتاہی برتنے والوں کو محکمانہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا.

Leave a reply