ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی-

باغی ٹی وی : ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت کے معاملے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد یونس شامل ہیں۔

منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا

اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی معاملے کی مکمل تحقیق کے بعد 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے، کمیٹی مکمل شفافیت اور ذمہ داری سے رپورٹ پیش کریے گی ادویات کی کمی کا باعث بننے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت برتی گئی جس سے ادویات کی ممکنہ کمی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کر تے ہوئے پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ٹیبلیٹ کے فی پتے پر 9 روپے اور سیرپ کی بوتل پر 21 روپے بڑھا دیے گئے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں پیناڈول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ منظور کیا گیا-

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی 10 گولیوں کے پتّے کی موجودہ قیمت 17 روپے ہے جبکہ سیرپ کی بوتل 97 روپے کے عوض مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد اب پیناڈول کا ایک پتا ساڑھے 23 روپے کا اور سیرپ کی بوتل 118 روپے کی ہوجائے گی وفاقی کابینہ دوا کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں قیمت پر اختلاف کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے بخار اور دیگر معمولی تکالیف میں تجویز کی جانے والی پیناڈول سمیت 100 سے زائد سستی ادویات کی پیداوار بند کر رکھی ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی قلت ہوگئی ہے اور ان کی متبادل دوائیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

میڈیسن مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں نے ڈالر مہنگا ہونے پر بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش کے باوجود 100 سے زائد سستی ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کمپنیوں نے پیداور روک دی تھی۔

حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی اجازت دے دی

Shares: