پولیس کی غفلت: اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری لایا گیا ملزم فرار

اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا گیا ملزم پولیس کی غفلت سے فرار ہوگیا۔

باغی ٹی وی: ضلع کچہری اسلام آباد میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ملزم نعمان اخلاق چوری ڈکیتی کی واردات میں اڈیالہ جیل میں قید تھا، ملزم کو اڈیالہ جیل سے عدالتی پیشی کے موقع پر ضلع کچہری لایا جا رہا تھا رش کی وجہ سے گاڑی رکی تو قیدی گاڑی کا فرش توڑ کر فرار ہوگیا ۔

ملزم کے فرار ہونے پر تھانہ مارگلہ میں پولیس اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،اے ایس آئی الیاس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ انچارج بخشی خانہ انسپکٹر طاہرخان نیازی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق صبح 9:50 میں اڈیالہ جیل سے ملزمان قیدیوں کی گاڑی میں ضلع کچہری روانہ ہوئے، صبح 11:05 قیدیوں کی وین بخشی خانہ پہنچی تو ایک قیدی کم تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم پولیس کی لاپرواہی سے بخشی خانے سے چند قدم دور فرار ہوگیا۔

Comments are closed.