گرمی کے پیش نظربانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو روم کولر فراہم
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو اضافی سہولیات فراہم کردیں۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اُن کے بیرکوں میں روم کولر فراہم کردیا گیا ہے تاکہ وہ گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔اس کے علاوہ جیل ذرائع نے بتایا کہ سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر مل گیا، دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہائی پروفائل دہشتگردوں کی بیرکوں میں ٹھنڈا پانی موجود ہے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔