دراہمہ کے علاقے سہراب گوٹھ بننے لگے،سرشام ہوائی فائرنگ،علاقہ مکین خوف میں مبتلا

نواحی علاقوں دری میرو کالی پل سرور والی بورانے والا چوک کھاکھی سمینہ و دیگر علاقوں میں شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ

دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید)علاقہ دراہمہ میں شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا علاقہ مکین خوف میں مبتلا مغرب کے بعد گھروں سے نکلنا محال،پولیس گشت نا ہونے سے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھررہے ہیں، آۓ روز ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ڈی پی او ڈیرہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق دراہمہ کے نواحی علاقوں دری میرو کالی پل سرور والی بورانے والا چوک کھاکھی سمینہ و دیگر علاقوں میں شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نا رک سکا جرائم پیشہ افراد کھلے عام ناکے لگا کر علاقہ میکنوں کو لوٹتے ہوۓ اپنی محفوظ کمین گاہوں میں منتقل ہو جاتے ہیں اب تک سینکڑوں افراد اپنی قیمتی اشیا موبائل فون نقدی اور گاڑیوں سے محروم ہوچکے ہیں

دراہمہ پولیس کا گشت نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ،جرائم پیشہ افراد مغرب کے بعد مختلف مقامات سے ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں جس سے علاقہ مکین شدید قسم کے خوف میں مبتلا ہیں، علاقہ مکین مجاہد حسین، محمد طارق، ڈاکٹر ریاض حسین مکی، نزیر احمد ،اختر حسین ایسراں ، محمد رضوان ودیگر نے نے ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ تھانہ میں فوری طور پر ایماندار افسر تعینات کرتے ہوۓ پولیس گشت بڑھایا جاۓ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ

Comments are closed.