امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے جبکہ یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نےعید الاضحیٰ کےمبارک موقع پربیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔
دوسری جانب یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار اسلامی تہذیب، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی، ایثار، قربانی، ہمدردی، احترامِ انسانیت اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔
فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف
ڈاکٹراسد مجید نے دعا کی کہ اللّٰہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائےاللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے، آمین.
خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں بعض افراد آج اور بعض اتوار کو عیدالاضحیٰ منائیں گےپاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی-