میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے صدر آفاق خان حج کی سعادت پالینے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ،مختلف شعبہء ہائے زندگی کے لوگ انہیں حج کی مبارک باد دینے انکی رہائشگاہ مہاجر کالونی پہنچے،باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ نے بھی میڈیا ٹیم کے ساتھ انکی رہائشگاہ پہنچ کر حاجی آفاق خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور حج کی مبارک باد دی، مبارکباد دینے والوں میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص سے وابستہ میرپورخاص کے صحافی حیات قریشی صحافی محمد علی بھرگڑی شامل تھے ۔۔اس موقع پر سینئر ترین صحافی سلیم شیخ اور ایم اے رحمانی بھی موجود تھے ۔

Shares: