ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر مسٹر سونم جگمی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین جناب ہارون ملک نے باہمی طور پر متفقہ دستاویز پر دستخط کیے ہیں،دستاویز میں پاکستان فٹ بال کے مستقبل کی سمت کے تعین، ایکشن پلان اور نگرانی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ایف سی کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ایڈوائزری یونٹ کے سربراہ لازارس جانسن، ممبر پی ایف ایف این سی محمد شاہد نیاز کھوکھر اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد عصام سانی بھی موجود تھے۔
چیئرمین ہارون ملک نے دورہ کرنے والے معززین کو اہم واقعات اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں فٹ بال کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کیا۔ اے ایف سی اور پی ایف ایف کے درمیان مشترکہ کوششوں کا مقصد پاکستانی فٹ بال کی وسیع صلاحیت کو کھولنا ہے۔ یہ معاہدہ عالمی فٹ بال برادری میں پاکستان کو ایک مضبوط قوت کے طور پر پیش کرنے کے اجتماعی مشن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
اے ایف سی، پی ایف ایف نے پاکستان فٹبال کو مضبوط بنانے کے لیے دستاویز پر دستخط کر دیے
