عفان وحید اور سونیاحیسن ایک ساتھ بڑے پردے پر پہلی بار فلم رافی میں دکھائی دیں گے. عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’رافی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کے پرومو پوسٹرز شیئر کیے، جن کے کیپشن میں انہوں نے سونیا حسین کا نام لکھا۔عفان وحید کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹرز کو اداکارہ سونیا حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا.
”سونیا حسین نے لکھا کہ یہ فلم ہر لحاظ سے ایک الگ اور منفرد فلم ثابت ہو گی . میں اسکی شوٹنگ کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں،اس میںجو میرا کردار ہے وہ میں کرنے کےلئے تیاری کررہی ہوں. فلم میں 1940 کا زمانہ دکھایا جائے گا اور فلم میں اردو اور انگریزی زبان کے علاوہ بھارتی ریاست ہریانہ میں بولی جانے والی زبان ہریانوی رنگھری بھی شامل ہوگی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر رفیع محمد چوہدری کو پاکستان کا ’فادر آف نیوکلیئر فزکس‘ کہا جاتا ہے، ان کا شمار ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدانوں میں کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر رفیع کو کیمبرج یونیورسٹی سے مایہ ناز ماہر طبیعات ’ردر فورڈ‘ کی سپروژن میں پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جب کہ ممتاز سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اُن کے شاگرد رہ چکے ہیں۔