ڈی آئی خان : قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی پرپارٹی شمولیت اور بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،
باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی پرپارٹی شمولیت اور بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،سمیع اللہ علیزئی کے پاس وقت کم ہے جبکہ اس کے مقابلے میں جمعیت کے پاس حلقہ سٹی ٹو میں صوبائی اسمبلی کے مضبوط امیدوارمولانافضل الرحمان کے ایک اشارے پرپارٹی ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتظارمیں کھڑے ہیں۔وقت کم اورمقابلہ سخت کی صورت میں سمیع اللہ علیزئی کوپارٹی سے کھڈے لائن لگانے کے روشن امکانات نظرآنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے سمیع اللہ علیزئی کو جمعیت میں باقاعدہ شمولیت اوربیان حلفی دینے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں مگر سمیع اللہ علیزئی کی جانب سے پس وپیش سے کام لیاجارہاہے اورجمعیت میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سمیع اللہ علیزئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کررکھی ہیں تاکہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر حلقہ سٹی ٹو میں الیکشن میں حصہ لے۔قائد جمعیت سمیع اللہ علیزئی کی دوطرفہ سیاست سے بخوبی واقف ہیں اس وجہ سے انہوں نے سمیع اللہ علیزئی کوپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اوربیان حلفی کامطالبہ کردیاہے۔ سمیع اللہ علیزئی کی وجہ سے جمعیت دودھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے اورسمیع اللہ علیزئی کوپارٹی ٹکٹ نہ دینے کیلئے مولانافضل الرحمان پر زوربڑھتاجارہاہے۔ان کاکہناہے کہ حلقہ سٹی ٹومیں مولاناعبیدالرحمان،عبدالحلیم قصوریہ اورعزیزاللہ علیزئی کو عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اورانہیں عوامی مقبولیت حاصل ہے۔حلقہ سٹی ٹو کے عوام عزیز اللہ علیزئی کے والدمرحوم لطیف اللہ علیزئی کی وجہ سے اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراس کی کامیابی میں کرداراداکرسکتے ہیں۔حلقہ سٹی ٹو کے عوام نے سمیع اللہ علیزئی کی مفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے اس کامکمل بائیکاٹ کررکھاہے جس کی وجہ سے جمعیت کے سینئر رہنمااس کی جیت پرشک وشہبات کا شکارہیں۔تاحال سمیع اللہ علیزئی کی جانب سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کوپارٹی میں شمولیت کا اعلان اوربیا ن حلفی کاواضح اشارہ نہیں دیاگیاہے جس کی وجہ سے اس کی پوزیشن مولانابرادران کی نظرمیں مشکوک ہوتی جارہی ہے۔
Shares: