ورلڈ کپ 2023: بھارت نے افغانستا ن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،

0
96

نئی دلی:بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 31ویں سنچری تھی۔ بیٹر ایشان کن نے47 ، ویرات کوہلی 55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ شریاس ائیر نے 25 رنز بنا سکے، آج کے کر کٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت نے ورلڈکپ میں ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سنچریاں بنا ڈالیں
روہت شرمانے ورلڈکپ کی 19 اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی، اس سےقبل ون ڈے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 44 اننگز میں 6 سنچریاں بنائی تھیں۔
پہلی اننگز
ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 272 رنز بنائے۔
افغان ٹیم کی طرف سے حشمت اللّٰہ شاہدی 80، عظمت اللّٰہ عمر زائی 60، ابراہیم زدران 22 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 21 رنز ، محمد نبی 19،راشد خان اور رحمت شاہ 16، 16 جبکہ نجیب اللّٰہ زدران 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کے جسپریت بمرا نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹیں، کلدیپ یادیو اور شردل ٹھاکر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave a reply