5 دسمبر کو پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے دوران 10 سے زائدافغان عسکریت پسندہلاک جبکہ تقریباً 25 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے دوران10 سے زائدافغان عسکریت پسندہلاک جبکہ تقریباً 25 سے زائد زخمی ہوئے،پاکستانی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان چمن اور اسپین بولدک سرحد پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،پاکستان کے مطابق طالبان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی،وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ’چمن سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس پر ہماری مسلح افواج نے فوری اور شدید ردِ عمل دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ تازہ جھڑپ چند روز قبل سعودی عرب میں پاکستان اور طالبان حکومت کے نمائندوں کے درمیان اہم اور خفیہ ملاقات کے بعد ہوئی ہے مذکورہ ملاقات میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اس ملاقات میں کسی بڑی پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی تھی۔اس سے قبل استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دو دور بھی بے نتیجہ ختم ہوئے تھے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Shares: