خواتین کو ہراساں کرنے والے افغان باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا
ایبٹ آباد پولیس نے 14 اگست کے روز خواتین کو ہراساں کرنے اور ریاست مخالف نعرے لگانے والے 6 گرفتارافغان باشندوں کو عدالت میں پیش کر دیا-
باغی ٹی وی:پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ان 6 افراد پر یوم آزادی کے دن ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہےملزمان نے 14 اگست کی ریلی میں فیملیز کو ہراساں کیا، اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، اس کے علاوہ ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی بھی کی،ملزمان کی ریاست مخالف ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف زیردفعات123A,124A,153,34,137,14پی پی سی 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزمان کو ایبٹ آباد میں پہلی دفعہ خواتین پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا جنہوں نے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے 4 مطلو ب ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزمان کو ابوظبی سے گرفتار کر کےاسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہےملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس اورعلی رضا فیصل آباد پولیس، ملزم منیر حسین اور محمد خان جہلم اورڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔