افغان باشندوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے پر4 افسران سمیت 16 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4 افسران سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے بین الاقوامی ریکٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایک دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ تیار کرنے میں ملوث نادار کے 4 افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا کارروائی نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری
ایف آئی اے ترجمان کےمطابق ملزمان تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث مزید نادرا اورپاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران اور ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔