مزید دیکھیں

مقبول

قصور کی عوام کا سیف اللہ خالد قصوری پر بھارتی الزامات پر احتجاج

قصور پوری پاکستانی قوم بلخصوص قصور کی عوام معروف سیاستدان...

وزیراعظم کا اعلان، ساڑھے3ہفتےبعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی

وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے تین ہفتےبعدبھی عملدرآمد نہ ہو سکا...

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ 27 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی: جان علی اچکزئی کے مطابق ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان میں دولاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا، بلوچستان میں پانچ لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 3 لاکھ 31 ہزارجسٹرڈ ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قومی مفاد میں غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانے کے لئے 27 دن کی مہلت دی گئی ہے ملک میں دہشگردی کے واقعات میں افغانی ملوث رہے ہیں جنہیں مہلت ختم ہونے پر زبردستی ںے دخل کیا جائے گا ۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پرآنے والوں کے ساتھ دہشگردی بھی آتی ہے۔ جنوری سے اب تک 24 بم حملے ہوئے جن میں سے 14 میں افغان باشندے ملوث تھے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار ہے ، 5 لاکھ 84 ہزار افغان باشندوں میں سے 2 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ، 10 اکتوبر کو کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوگا،پاکستان کو کمزور ریاست کے طور پر نہ سمجھا جائے ، ہم کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد پاکستان میں عرصے سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بھی افغان دہشتگردوں کا ہاتھ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی تھے۔

ذرائع کے مطابق 12 مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہوئے حملے میں تحریک طالبان افغانستان کے 5 دہشتگرد ملوث تھے، 12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پردہشتگردوں کے حملے میں 5 میں سے 3 افغانی دہشتگرد تھے جب کہ 30جنوری 2023کوپولیس لائنز پشاور کے خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا اور 29 ستمبر 2023 کو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سےتھا پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ادھر کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے 9 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کارر و ائیوں میں 782 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا ہےپولیس نےایک ماہ کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرردی ہے، جس کے مطابق ملیرسے 135، کورنگی سے 114، شرقی سے 204 افغان شہری گرفتار کیا گیا ضلع غربی 58، وسطی سے 90، کیماڑی سے 126، سٹی سے 35 اور ضلع جنوبی سے20 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا ہے، تمام افغان باشندے غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں، بعض افغان باشندے مختلف جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، جرائم میں ملوث ملزمان پرعلیحدہ سے بھی مقدمات درج کیے گئے۔