افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی کی کابل میں‌ پاکستانی سفارتخانے آمد:اہم معاملات پرگفتگو

0
40

کابل:افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی کی کابل میں‌ پاکستانی سفارتخانے آمد:اہم معاملات پرگفتگو،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی نے کابل میں پاکستانی سفیر سے اہم ملاقات کی

 

 

ذرائع کے مطابق افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی کا استقبال پاکستانی سفیرمنصوراحمد خان نے کیا ، اس موقع پرافغانستان میں پاکستان کے سفیرمنصوراحمد خان نے مولوی امیرخان متقی کووزیرخارجہ بننے پرمبارکباد دی

افغان حکومت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد نعیم نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے اس ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے وہ بھی کہتے ہیں کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ، مولوی امیر خان متقی نے ہمسایہ پاکستان کے سفیر منصور احمد خان سے کابل میں ملاقات کی۔

 

ڈاکٹرنعیم کے مطابق اس ملاقات کے دوران سپن بولدک اور چمن کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سفیر پاکستان نے سہولت دینے کا وعدہ کیا۔

اس ملاقات میں پاکستانی سفیرمنصوراحمد خان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے ، انسانی امداد اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Leave a reply