افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی انجینئرز کی تیار کردہ بس اور کار کو نمائش کیلئے پیش کر دیا۔

افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کابل میں صنعتی فیکٹریوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

افغان حکومت کے مطابق یہ کمپلیکس اِس وقت 105 اقسام کی مختلف مصنوعات تیار کر رہا ہے ، افتتاحی تقریب کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ بس میں افغان کابینہ ارکان نے سفر بھی کیا۔

ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے،لکھا کہ کچھ دن قبل میں نے اعلان کیا کہ افغانستان نے اپنی پہلی قومی بس بنائی ہے جس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ تصویر کسی اور کمپنی کی ہے، کچھ نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا، میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا-

Shares: