وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان ترجمان کے استنبول مذاکرات سے متعلق بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔
ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغان فریق نے مذاکرات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا واضح مطالبہ کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ افغان فریق کے دعوے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش بھی کی، اور یہ بھی واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی صرف سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے ممکن ہے۔وزارت اطلاعات نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان کا مؤقف مستقل، شفاف اور ریکارڈ پر موجود ہے، جبکہ افغانستان کی جانب سے کیے گئے جھوٹے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔
پنجاب بار کونسل انتخابات 2025: فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج جاری
نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح
بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کی 6 سال بعد تاریخی ملاقات








