پاکستان نے افغانستان کے نائب وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے
وزیردفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ عباس استنکزئی کے الزامات مسترد کردیے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ کے بیانات حقائق کے منافی قراردیتے ہوئے کہا کہ الزامات توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یواین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشت گر دتنظیمیں ہیں۔خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ سمیت دیگردہشت گردتنظیمیں ہیں، پاکستان نے دہشت گردوں کے خاتمےکے لیےعبوری حکومت پرزوردیا ہے۔خواجہ آصف نے مزید یہ بھی کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین دیگرممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکے، افغان عبوری حکومت عملی اورقابل تصدیق اقدامات کرے۔
گوجرہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر عبدالرحمن جٹ کو اعزاز
گوجرہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر عبدالرحمن جٹ کو اعزاز
سیالکوٹ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ بیورو آفس میں منائی گئی
ٴْڈاکٹرعافیہ کی رہائی، 10 لاکھ سے زائد افراد نےدستخط کر دیئے
20 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہو گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ