افغان صدر کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات،کیا ہوئی راز کی بات؟

0
44

افغان صدر کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات،کیا ہوئی راز کی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی،امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ فوج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے،ملاقات میں افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے

امریکی صدو جوبائیڈن نے افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "افغانی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ، وہ کیا چاہتے ہیں افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے،” افغانستان میں تشدد کو روکنا ہوگا۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ بائیڈن کے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر دفاع اور سینئر امریکی سیکیورٹی اور دفاعی عہدیداروں نے افغان صدر محمد اشرف غنی اور ان کے ہمراہ وفد کا خصوصی استقبال کیا،افغان صدر اور افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین کی امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی ،افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ 2ہزار448مریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قربانی دی،ہم تعلقات کے ایک نئے باب میں داخل ہورہے ہیں،نئے باب میں امریکا کے ساتھ شراکت داری فوجی نہیں ہوگی،جوبائیڈن کا فیصلہ تاریخی ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں،امریکی سفارتخانہ کام جاری رکھے گا،

افغان صدر کی امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان میں ہزارہ برادری کے قتل عام اور امتیازی سلوک کے خلاف وائیٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجئ مظاہرہ بھی کیا گیا

Leave a reply