افغان صدارتی محل میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابل میں افغان صدارتی محل پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کا افغان صدراشرف غنی نے استقبال کیا.وزیراعظم نے اپنے وفد کا افغان صدر سے تعارف کرایا،افغان صدرنے وزیراعظم کا اپنے وفد سے تعارف کرایا

وزیراعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی،تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،عبدالرزاق داوَد بھی وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہیں،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اورافغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی ہمراہ ہیں،وزیراعظم اوروفد کا کابل ایئرپورٹ پر افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمرنے استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کا دورہ افغانستان کثیر الجہتی تعلقات فروغ دینے میں معاون ہوگا ،وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کے دورہ افغانستان کے حوالہ سے کابل میں پاکستانی پرچم لگائے گئے ہیں جبکہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،افغانستان میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے حوالہ سے جوش و خروش پایا جاتا ہے

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان تجارت سرمایہ کاری فورم 2020 کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے افغانستان سے روابط صدیوں سے ہیں تاہم افغانستان میں انتشار کے باعث دونوں ممالک کو نقصان پہنچا۔ پاکستان پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم کابل پہنچ گئے، کون کون ہمراہ؟

Leave a reply