دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان رہنما کی جانب سے 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو حمایت کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی، دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں، ہم تجارت کے بجائے انسانی جانوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں،افغان سرزمین قتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش بم بار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے، بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ متعلقہ اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔








