جرمنی کے شہر وانگن میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک افغان شہری نے گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا، واقعے میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، 27 سالہ افغان شہری کو ایک سابقہ حملے کے جرم میں سنائی گئی قید کی سزا پر عمل درآمد کے لیے دو پولیس اہلکار اس کے گھر پہنچے تھے۔پولیس اور استغاثہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، گرفتاری کے دوران افغان شہری نے اچانک چاقو نکال کر پولیس پر حملہ کر دیا، جس پر اہلکاروں نے اپنی جان بچانے کے لیے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افغان شہری کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے میں ایک پولیس اہلکار کو چاقو کے متعدد وار لگے، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ادھر، واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے اسلحے کے استعمال اور فائرنگ کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ واقعے کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ کا محور خدمتِ انسانیت ہے، چوہدری شفیق الرحمن

مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

Shares: