افغان طالبان آج آ رہے ہیں پاکستان، کس کس سے ملاقات ہو گی؟ اہم خبر

0
33

افغان طالبان کا اعلیٰ سطح وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کا وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا،افغان طالبان کے وفد کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر کریں گے، افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، افغان وفد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا.

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کا وفد آج ٔپاکستان کا دورہ کرے گا جس میں پاکستانی حکام سے بات چیت ہو گی

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

Leave a reply