افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات طالبان کی شرعی قوانین سے وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی۔واضح رہے کہ آج آئی سی سی نے افغان طالبان کے دو اہم رہنماؤں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی شامل ہیں۔

عدالت کے مطابق ان رہنماؤں پر خواتین کے خلاف جبری اقدامات اور صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کے شواہد موجود ہیں۔ ججوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات میں تعلیم، کام اور آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیاں شامل ہیں، جو خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس فلیٹ سے برآمد، طبعی موت کا شبہ

پاک فضائیہ کی بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی قابل ستائش، چینی ایئر چیف کا اظہارِ تحسین

اٹلی:ایک شخص سیکیورٹی توڑ کر جہاز کے انجن میں جا گھسا، ہلاک

10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری

Shares: