افغان طالبان کی طرف سے خودکش حملہ بیسیوں فوجی مردار اور زخمی
افغان طالبان کی طرف سے خودکش حملہ بیسیوں فوجی مردار اور زخمی
افغانستان کے صوبے غزنی میں انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کے دفتر پر طالبان کے کار بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روکا ۔افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب سحری کے بعد صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا طالبان کے حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے میں زیادہ تر کی تعداد این ڈی ایس کے ملازمین کی ہے۔
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
افغان طالبان کا بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کا اعلان
دوسری جانب طالبان نے این ڈی ایس کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ غزنی میں دشمن کے مشترکہ اڈے اور فوجی بیرکوں پر فدائی حملہ کیا گیا جس میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
په غزنې کې د مزدور دښمن په قطعه او کنډک فدايي برید لسګونه تنه عسکر مړه او ژوبل کړل https://t.co/QIF4ezAWN1 pic.twitter.com/5aZb0k2QY9
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) May 18, 2020
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ غزنی میں مشترکہ فوجی اڈے پر حملہ زید قندھاری نامی بہادر مجاہد نے ایک کار کی مدد سے کیا، حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ بڑی تعداد میں ٹینک، گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان تباہ ہوا۔
عید کے بعد غزوہِ ہند سے متعلق خبر پر افغان طالبان کا آفیشل بیان آ گیا