خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) خیبر پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رائے مظہر اقبال کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔

ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی کی زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی نے ایک خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔

دوران گشت ایک پیدل مشتبہ شخص کی جامع تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں 9 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔ ملوث ملزم تاج محمد ولد احمد خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اسمگلر پڑوسی ملک افغانستان سے آئس اسمگل کرکے ملک کے مختلف حصوں میں پھیلانے کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے منشیات نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کے نام بھی افشا کر دیے ہیں۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ "منشیات قوم کے مستقبل کے لیے موت ہے، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قوم کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، اور موت کے سوداگروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی

Shares: