اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا-
باغی ٹی وی: میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مکمل طورپر کھول دیا گیا ہے، 31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ لاشیں اسپتالوں میں پڑی ہیں، پروپیگنڈا کرنے والے کسی ایک بندے کا نام بتائیں،مظاہرین کے پاس کیمرے تھے، یہ ایک ویڈیودیکھا دیں، مظاہرین عزت سے واپس چلے گئے، بہتر ہےمظاہرین پولیس اہلکاروں کی جانب سےفائرنگ کی فوٹیجزدکھائیں، وفاقی کابینہ میں گزشتہ 4 دن کی صورتحال پربریف کروں گا۔
قبل ازیں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا تھا کہ مظاہرین میں غیر ملکی شہریوں کا ہونا تشویش ناک ہے کل کے دن 19 جبکہ پرسوں 37 افغان شہری گرفتار ہوئے سلام آباد میں بغیر این او سی کے کسی بھی افغان شہری کو شہر میں رہنے نہیں دیں گے، یہ ملک کا دارالحکومت ہے یہاں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، آپ یہاں رہیں بھی اور دہشتگردی بھی کریں یہ ممکن نہیں، انف از انف، احتجاج اور دہشتگردی میں فرق ہے-
جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پکڑے گئے مظاہرین میں افغان شہری بھی شامل تھے-