سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے۔ ابراہیم زادران نے 63، صدیق اللّٰہ اتل نے 54 اور کریم جنت نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی۔ کپتان محمد وسیم نے 67 رنز اور راہول چوپڑا نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔
افغان کپتان راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شرف الدین اشرف نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یو اے ای کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے اپنے ابتدائی میچز میں افغانستان اور یو اے ای دونوں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر
دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب