افغانستان میں‌ امن کی طرف پہلاقدم کوئی آسان نہیں ہے، کئی قوتیں امن کےراستےمیں رکاوٹ ہیں، شاہ محمود قریشی

0
43

افغانستان میں‌ امن کی طرف پہلاقدم کوئی آسان نہیں ہے، کئی قوتیں امن کےراستےمیں رکاوٹ ہیں، شاہ محمود قریشی

باغی ٹی وی :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں 19 سالہ طویل جنگ آسان نہیں تھی، امن کی طرف پہلاقدم کوئی آسان راستہ نہیں ہے، کئی قوتیں امن کےراستےمیں رکاوٹ ہیں، افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں.پاکستان نےہمیشہ کہاافغان مسئلہ مذاکرات سےحل ہوگا، امریکاطالبان معاہدے میں متعدد رکاوٹیں حائل رہیں، افغان جنگ میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں، ہزاروں جانیں ضائع کرنے کےبعد امیدکی کرن نظرآئی.

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین میں اعتمادکافقدان کسی سےڈھکی چھپی بات نہیں، بہت سی قوتیں افغانستان میں اب بھی امن نہیں چاہتیں، امریکا، طالبان اور افغان حکومت کےدرمیان مذاکرات ہوئے، افغان طالبان مذاکرات میں پاکستان شراکت دارنہیں بنا.افغانستان سے غیرملکی افواج کاانخلاذمہ دارانہ طریقےسےہوناچاہیے، افغانستان سے غیرملکی افواج کےانخلا میں 14ماہ لگیں گے، قیدیوں کا تبادلہ یکطرفہ نہیں دوطرفہ ہے

دوحہ امن معاہدے پر امریکا پاکستان کا ہوا شکر گزار

امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون، بھارتی مسلمانوں کے بھاری جانی، مالی اور نفسیاتی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء سے ہندوستانی حکومت کے اقدامات خطے میں نقص امن کے موجب بن رہے ہیں.
واضح رہےکہ امریکا افغانستان کی طرف سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں. افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

Leave a reply