افغانستان کی صورتحال، اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی چینی اور جرمن سفراء سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

ایمل ولی خان نے چین کے سفیر نونگ رونگ اور جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک سے ملاقاتیں کیں چینی سفیر سے ملاقات کے دوران افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ہمسایہ ممالک پر اسکے اثرات بارے گفتگو ہوئی ملاقات کے دوران سی پیک اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی جرمن سفیر سے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی

صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پرامن افغانستان پورے خطے اور بالخصوص ہمسایہ ممالک کے امن کیلئے ناگزیر ہے، خوش آئند امر یہ ہے کہ افغان عوام کی زندگیاں بچ گئیں لیکن انکے مشکلات ابھی کم نہیں ہوئے، افغان عوام ہی افغانستان کے اصل مالک ہیں اور مستقبل کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے، ہم روزاول سے مذاکرات کے ذریعے ہر مسئلے کے حل کے حامی ہیں،چین، جرمنی، پاکستان اور دیگر ممالک کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے افغان عوام کا ضرور سوچیں، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارے سروں کے بدلے امن آئیگا تو اس قربانی کیلئے بھی تیار ہیں،

Shares: