افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ایرانی صدر کا بیان سامنے آ گیا

0
116

تہران:ا یرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان میں فوجی ناکامی نے ملک میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع فراہم کیاہے۔

باغی ٹی وی : ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوجی شکست اور اس کے انخلا کو افغانستان میں زندگی ، سلامتی اور پائیدار امن کی بحالی کا موقع بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں استحکام کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور پڑوسی اور برادر ملک کی حیثیت سے ایران چاہتا ہے کہ افغانستان میں تمام گروہ قومی معاہدہ تشکیل دیں۔

خیال رہے کہ امریکہ ماضی میں ایران پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ امریکی افواج کے خلاف طالبان جنگجوؤں کو خفیہ امداد فراہم کرتا رہا ہے تاہم تہران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر دفاع بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے کہا تھا کہ وہ اس لیے غمزدہ ہیں کہ وہ بھی ایک فوجی ہیں انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گے۔

بین والیس کا کہنا تھا کہ ان کام ہے کہ اپنے فرائض نبھائیں، 20برس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔بین والیس نے کہ کہا تھا کہ تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انہیں تحفظ فراہم کرناہوگا،یہ ایک افسوسناک بات ہے مغرب نے جو کرناتھا کرلیا۔

Leave a reply