افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کے بے بنیاد الزام پر پاکستان کا ردعمل آ گیا

forigon office

افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کے بے بنیاد الزام پر پاکستان کا ردعمل آ گیا

پاکستان نے افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان مشیر  قومی سلامتی کے بیان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کے بیانات سے دونوں برادر ممالک کے مابین ماحول خراب ہو سکتا  ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی جیسے فورمز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کے تصدیق شدہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند روز قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان سکیورٹی فورسز جانتی ہیں کہ وہ کس کے لیے اور کس سے لڑ رہے ہیں، اس ہمسائے کے خلاف جس کی کوئی عزت و وقار نہیں ہے۔ وہ شیر شاہ سوری کو اپنا لیڈر کہتے ہیں، ان کے راکٹ کا نام غوری ہے اور ان کے گھروں کا نام غزنوی ہے۔

Comments are closed.