اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے،علاقائی امن و استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے-

باغی ٹی وی : ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گےپاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو، عاقب جاوید

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ریلوے کے ذریعے تجارت اہمیت کی حامل ہے، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کو ممکن بنائیں گے، سیاحت کے شعبے میں بھی مل کر کام کریں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے،علاقائی امن و استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔

ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو، عاقب جاوید

Shares: