افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی، سعودی عرب اور یورپی یونین کی بھر پور مذمت

0
35

جدہ: : سعودی عرب نے طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلی تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے۔

باگی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اورافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ’ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے،یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے-

افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

وزارت نے کہا کہ ان حقوق میں تعلیم کاحق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں ا-

سلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قرون وسطی کی پہلی خاتون صوفی شاعرہ عائشہ بنت یوسف

بیان میں کہا گیا کہافغان حکومت کے فیصلے پراسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے۔ سیکریٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بارافغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کرچکے ہیں سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے افغانستان نے رواں برس نومبر میں دورہ کابل کے موقع پربھی یہ انتباہی پیغام پہنچایا تھا-

اسی طرح یورپی یونین نے افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے روکنے کے فیصلے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

’’ جی 7 ‘‘ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کے داخلہ پر پابندی لگانے اور افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے کے امور پر دیگر سخت پابندیاں لگانے کے حالیہ فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔

زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان ایسے اقدامات سے خود کو افغان آبادی اور عالمی برادری سے مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں۔ ای یو نے طالبان سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

Leave a reply