افغانستان میں کرونا کے 21 مریض، کس ملک سے آنیوالوں میں ہوئی تشخیص؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کے نئے 5 مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد افغانستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی ہے
افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں 5 نئے افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد احتیاطی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں، افغانستان کے تعلیمی اداروں مین تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے
افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان واحد میار کا کہنا تھا کہ مشرقی لوگر، مغربی ہرات اور بادغیس صوبوں میں کرونا وائرس کے 5 مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔سب مریض ایران سے واپس لوٹے تھے انہی میں کرونا کی تشخیص ہو ئی ہے.
افغانستان میں کرونا وائرس کے کل 263 مشتبہ کیسز ہیں جن کا علاج جاری ہے تا ہم تشخیص صرف 21 افراد میں ہوئی ہے.








