افغانستان میں دہشت گردی، پاکستان نے کی مذمت، دفترخارجہ نے مزید کیا کہا؟

افغانستان میں دہشت گردی، پاکستان نے کی مذمت، دفترخارجہ نے مزید کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ کابل میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان افغان تنازع کے حل کیلئے بات چیت کا حامی ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین پر افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعمیری سوچ کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ہے.

واضح رہے کہ کابل میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25ویں برسی کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کر رہے تھے۔ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی تقریب میں شریک تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنماؤں کی موجودگی میں فائرنگ ، کون ذمہ دار

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل میں جو واقعہ ہوا اس میں وہ ملوث نہیں کیونکہ کابل میں ان کا کوئی نیٹ ورک نہیں ہے،.

کابل، سیاسی تقریب میں فائرنگ، 25 افراد ہلاک،20 زخمی، افغان طالبان نے بھی ردعمل دے دیا

Comments are closed.