افغانستان میں اقتدار کی جنگ، اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ دونوں صدر بن گئے
افغان صدر اشرف غنی نے دوسری مدت کےلئے حلف اٹھا لیا،ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے کابل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

خبرایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیاہے،حلف برداری کی تقریب میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ، نیٹو فورسز کے کمانڈجنرل سکاٹ ملرسمیت دیگر نے شرکت کی۔ دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو صدر ماننے سے انکار کردیا اور کابل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

دوسری جانب اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب پر راکٹ حملہ کیا گیا ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی کی گاڑی راکٹ حملے میں تباہ ہو گئی، اشرف غنی محفوظ رہے.

Shares: