شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے ہرا دیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 166 رنز تک محدود رہی۔افغان کپتان ابراہیم زادران 48 رنز اور وکٹوں کے شاندار کھیل پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ رحمان اللّٰہ گرباز نے 40 رنز بنائے، جبکہ آخر میں گل بدین نائب (20 ناٹ آؤٹ) اور عظمت اللّٰہ عمرزئی (14 ناٹ آؤٹ) نے تیز رفتار شراکت داری قائم کی۔یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم (44)، آصف خان (40)، علی شان شرافو (27) اور محمد ذوہیب (23) نمایاں اسکورر رہے۔
افغان باؤلرز میں فرید احمد، مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، نور احمد اور عبداللّٰہ احمد زئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یو اے ای کی طرف سے حیدر علی نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ لی۔ایونٹ میں یو اے ای اپنے چاروں میچز ہار گیا، جبکہ فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات
محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ
بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان